ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں کیجریوال حکومت کا تحفہ، عوامی مقامات پر ملے گی وائی فائی کی سہولت

دہلی میں کیجریوال حکومت کا تحفہ، عوامی مقامات پر ملے گی وائی فائی کی سہولت

Wed, 30 May 2018 11:51:02    S.O. News Service

نئی دہلی ،29؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دہلی شہریوں کو اگلے سال سے عوامی مقامات پر مفت  وائی فائی کی سہولت مل سکتی ہے کیونکہ محکمہ تعمیرات عامہ نے اس کے لیے اگلے سال 31 مارچ تک ایک پائلٹ پروگرام شروع کرنے کا ہدف رکھا ہے۔دہلی حکومت کے ‘کے مطابق مفت وائی فائی سہولت مہیا کرانے کے لیے اس سال ستمبر میں’آؤٹکم بجٹ  جاری کی جائیں گی۔پورے شہر میں مفت وائی - فائی کی سہولت دینا عام آدمی پارٹی کے انتخابی وعدوں میں سے ایک تھا۔

اس سال مارچ میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا تھا کہ وائی -فائی پروجیکٹ محکمہ تعمیرات عامہ کو دے دی گئی ہے تاکہ اس پر تیزی سے کام ہو سکے۔پہلے اس منصوبے کا ذمہ اطلاعات و ٹیکنالوجی محکمہ کے پاس تھا۔حالانکہ آؤٹکم بجٹ‘میں  پی ڈبلیو ڈی نے کہا تھا کہ اس سال 27 مارچ کو ہوئی میٹنگ میں محکمہ نے مطلع کر دیا تھا کہ کافی تعداد میں ملازم دستیاب نہ ہونے اور اس علاقے میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے   وائی فائی پروجیکٹ کے نفاذ کرنے میں دشواری پیش آئی ہے۔محکمہ نے کہا تھا کہ تجاویز کے لئے درخواست (آر پی ایف)جاری کرنے کی ممکنہ تاریخ 30 جون 2018 ہے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں اہم مقامات پر ابتدائی طور پر وائی - فائی 31 مارچ 2019 تک شروع کیا جا سکتا ہے۔2018-19 کے بجٹ میں دہلی حکومت نے وائی - فائی کے لئے 100 کروڑ روپے کی رقم مختص تھا حالانکہ حکومت نے منصوبہ مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی تھی۔اس سال فروری میں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ آپ حکومت کے منصوبے کو لاگو کرنے کے لئے تین سے چار ماڈلز پر کام کر رہی ہے۔دہلی میں آپ کی حکومت بننے کے ساتھ ہی شروع میں اس منصوبے کا ذمہ وزیر اعلی کی صدارت والے مکالمے اور ڈیولپمنٹ کمیشن آف دلہی(ڈی ڈی سی )کو دیا گیا تھا۔


Share: